Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 106|Reply: 0

بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال بیت گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-6 17:03:16 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال مکمل ہوگئے، 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہندوؤں نے ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

انتہا پسند حملہ آوروں کا تعلق بی جے پی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا، انہوں نے کلہاڑوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔

بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج اور مزاحمت کی گئی، فسادات کے نتیجے میں 2000 سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔    
بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے۔   

ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی انتہاپسند ہندوؤں کو بابری مسجد شہید کرنے کیلئے اشتعال دلاتے رہے۔ 2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 لوگوں کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔

سربراہ بھارتی انٹیلیجنس بیورو ملوئے کرشنا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بابری مسجد کی شہادت کا منصوبہ اُس دن سے 10 ماہ پہلے بنایا تھا۔

بابری مسجد کی شہادت کا کیس تو چلا مگر بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو بابری مسجد کی شہادت میں ملوث تمام ملزمان کو بری کردیا۔   
بابری مسجد کی جگہ تعمیر مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش ہے، پاکستان

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہجوم نے شہید کیا تھا۔    

مغل دور میں تعمیر کی گئی اس مسجد کی شہادت پر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کی بےحرمتی بین الاقوامی اصولوں اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1992 سے اب تک ریاست گجرات میں 500 مساجد شہید اور بےشمار مزارات ڈھائے جا چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:34 GMT+5 , Processed in 0.046404 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list