Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 814|Reply: 0

جائیداد کس کو ملے گی؟ دھرمیندر کی 8 سال پرانی وصیت سامنے آگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 17:42:16 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹوز  

بھارت میں گزشتہ ماہ 89 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنے پیچھے بےشمار یادیں، قصے اور کہانیاں کے علاوہ جائیداد بھی چھوڑ گئے ہیں۔

دھرمیندر کی وفات کے بعد متعدد حلقوں میں اِن کی جائیداد کی تقسیم سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں جس سے متعلق اب اِن کی 8 سال پرانی وصیت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھرمیندر نے اپنی آبائی جائیداد اپنے کسی بھی بیٹے یا بیٹی کے نام کرنے کے بجائے اسے خاندان کے افراد کے سپرد کیا ہے۔

دھرمیندر کا آبائی تعلق لدھیانہ ضلع کے گاؤں ڈانگو سے تھا جہاں انہوں نے اپنے بچپن کے سال گزارے، مٹی اور اینٹوں سے بنے اس گھر کی موجودہ قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔   
دھرمیندر کے گھر سوگوار دل کیساتھ گیا، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے: شتروگھن سنہا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں 24 نومبر کو انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے ان کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔   

تقریباً 8 سے 10 سال قبل دھرمیندر نے خاندان کی چلتی آ رہی رسم کے مطابق وصیت میں اس گھر کی سپردگی کا فیصلہ کر لیا تھا، تقریباً ڈھائی ایکڑ پر پھیلی اس زمین کو اُنہوں نے اپنے بیٹوں کے بجائے بھائی کے بیٹوں، یعنی کہ بھتیجوں کے نام منتقل کر دیا تھا۔

آبائی جائیداد بھتیجوں کے نام کیوں کی گئی؟

دھرمیندر کے فلمی سفر نے اِنہیں پنجاب سے ممبئی تک پہنچایا مگر اِنہیں احساس تھا کہ آبائی مکان اور زمین کی دیکھ بھال مسلسل توجہ مانگتی ہے۔ یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو ان کے بچے اپنے مصروف شہری معمولات کی وجہ سے نہیں نبھا سکتے تھے۔  

دوسری جانب اِن کے بھتیجے بدستور علاقے میں رہتے ہیں اور برسوں سے اس وراثت کی حفاظت کرتے چلے آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً پانچ کروڑ روپے مالیت کی یہ جائیداد دھرمیندر نے اپنی زندگی میں ہی اپنے بھائی کے بیٹوں کے حوالے کر دی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:06 GMT+5 , Processed in 0.044451 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list