Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 144|Reply: 0

اسلام آباد: گاڑی سے کچل کر جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 22:54:38 | Show all posts |Read mode
  —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 2 لڑکیوں کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے ملزم کی معافی کا بیان دیا۔

عدالت نے ملزم کے خاندان اور جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کر دیا۔

متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی اور عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔   
اسلام آباد: گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔   

دورانِ سماعت ملزم کو آج 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایک لڑکی کا بھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا جبکہ اس کی والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان بھی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیکریٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئی تھیں، جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:09 GMT+5 , Processed in 0.044826 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list