Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 855|Reply: 0

فلائٹ منسوخ ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے ایئرپورٹ پر ہی موسیقی کی محفل سجادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 23:33:22 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب / انسٹاگرام  

ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث جہاں مسافر پریشان نظر آرہے ہیں، وہیں ایک مسافر نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا مشہور گانا ’وہ لمحے‘ گا کر کشیدہ ماحول کو خوشگوار بنادیا۔

بھارتی نجی ایئر لائن انڈیگو کی مسلسل منسوخیوں اور طویل تاخیر کے باعث ملک بھر میں مسافروں کی پریشانی جاری ہے، لیکن ممبئی ایئرپورٹ پر پھنسے ایک مسافر نے اس کشیدہ ماحول کو ایک خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔

گلوکار زین رضا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویٹنگ ایریا میں بیٹھے گٹار بجانے کے ساتھ ساتھ  2000 کی دہائی کا مقبول گانا ’’وہ لمحے‘‘ گا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ بعض اس لمحے کو اپنے فون پر ریکارڈ کرتے ہیں۔   
بھارت: فلائٹ منسوخ ہونے پر دولہا دلہن تقریب میں نہ پہنچ سکے، آن لائن شرکت

مہمان پہلے ہی جمع ہو چکے تھے، اس لیے خاندان نے تقریب جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہال میں اسکرین نصب کی گئی اور استقبالیہ ورچوئل انداز میں منعقد ہوا، جس میں میھا اور سنگم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔   

زین رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ چونکہ ان کی پرواز میں تاخیر ہو گئی تھی، اس لیے انہوں نے ’’لائیو کنسرٹ‘‘ شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’انڈیگو نے ڈیلے دیا، میں نے میلوڈی‘‘ جبکہ ممبئی سے پٹنہ کا سفر ’’ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں گے‘‘ بن گیا۔

زین رضا کی یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی اور اب تک کئی لاکھ ویوز اور ہزاروں لائکس حاصل کر چکی ہے۔  

صارفین نے اس محفل کو ’’اُداس ماحول میں خوشگوار تبدیلی‘‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کی پریشانی بدستور بڑھ رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:08 GMT+5 , Processed in 0.047274 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list