Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 323|Reply: 0

مارول ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کی ریلیز سے قبل کیا کرنے جا رہا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-6 23:33:24 | Show all posts |Read mode
  
—پوسٹر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مارول اسٹوڈیوز نے اپنی ایونجرز سیریز سے متعلق مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2026ء میں ناصرف ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ اور ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کو ریلیز کیا جائے گا بلکہ اس سے قبل 2019ء کی شہرۂ آفاق فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ بھی ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مارول کے بیان کے مطابق ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ 25 ستمبر 2026ء کو دوبارہ ریلیز ہو گی، تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ فلم کتنے عرصے تک سنیما گھروں میں چلائی جائے گی۔   
’’اوینجرز اینڈ گیم‘‘ عالمی باکس آفس کے تمام ریکارڈ پاس پاش کردیے

کہتے ہیں کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور...   

’ایونجرز: اینڈ گیم‘ مارول سنیماٹک یونیورس کے فیز 3 کا شاندار اختتام تھا، جس میں کیپٹن امریکا (کرس ایونز)، آئرن مین (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر) اور بلیک وِڈو (اسکارلٹ جوہانسن) سمیت دیگر ہیرو خوں خوار ولن تھانوس کا مقابلہ کرتے نظر آئے تھے۔

امریکی باکس آفس پر 858 ملین ڈالرز کمانے والی یہ فلم امریکا کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جبکہ پہلے نمبر پر ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینڈ گیم کی دوبارہ ریلیز کا مقصد 2026ء کے آخر میں آنے والی اسی سلسلے کی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کے لیے اس کے مداحوں کا جوش و خروش بڑھانا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی مقبولیت کے باعث کچھ اسٹوڈیوز سنیما ریلیز کم کرنے پر غور کر رہے ہیں، لیکن ڈزنی اب بھی تھیٹر ریلیز کو اپنی ترجیح قرار دے رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعلان نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کو خریدنے کی تصدیق کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

اس سلسلے کی نئی آنے والی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں فنٹاسٹک فور، ایکس مین اور تھنڈر بولٹس کے کردار ایک ہی کہانی میں اکٹھے ہوں گے۔   
آئرن مین ’’رابرٹ ڈائونی جونیئر‘‘ کی کہانی

اگر مارویل کی اوینجرز سیریز میں سے آئرن مین کے...   

فلم کی نمایاں کاسٹ میں فلورنس پیو، سیباسچن اسٹین، پیڈرو پاسکل، ٹام ہڈلسٹن، کرس ہیمس ورتھ، وینیسا کربی، پیٹرک اسٹیورٹ، ایان میک کیلن شامل ہیں۔

سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ آئرن مین کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اس فلم میں ایک نئے کردار ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں واپس آئیں گے۔

’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ 18 دسمبر 2026ء کو ریلیز ہو گی، جبکہ اس کے بعد اسی سلسلے کی اگلی فلم ’ایونجرز: سیکرٹ وارز‘ دسمبر 2027ء میں آئے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:11 GMT+5 , Processed in 0.050333 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list