Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 678|Reply: 0

60 کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے کی توقع نہیں تھی، عامر خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-7 00:12:19 | Show all posts |Read mode
  

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 60 سال کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے کی توقع نہیں تھی۔

ایک تقریب میں عامر خان نے اپنی ذاتی زندگی، سابقہ بیویوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور 60 سال کی عمر دوبارہ محبت ملنے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔   
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا

بھارتی اسٹار اداکارہ عامر خان کو فلم’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی کے بعد ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا۔   

اسٹار اداکار نے بتایا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں دوبارہ کسی رشتے میں بندھ جاؤں گا، گوری سپراٹ میری زندگی میں سکون، استحکام اور خوش قسمتی کا ذریعہ ہیں۔

عامر خان نے مزید کہا کہ گوری اور میں 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ہم گزشتہ 2 برس سے رشتے میں ہیں، وہ واقعی حیرت انگیز انسان ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں خوش ہوں کہ مجھے رینا، کرن اور اب گوری جیسے لوگ ملے جنہوں نے میری شخصیت کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کیا، میں کئی لحاظ سے ان سے سیکھتا ہوں۔   
نہیں جانتا کس طرح اسٹار بن گیا، اصولوں کے برخلاف کام کیا، عامر خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کس طرح اسٹار بن گیا۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے تمام اصولوں کے برخلاف کام کیا اور ہر چیز ناقابل عمل بنا دیا۔    

اسٹار اداکار نے کہا کہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ آج بھی مضبوط اور احترام پر مبنی رشتہ رکھتے ہیں، اپنی شادیوں کی ناکامی کے باوجو ان خواتین کی زندگی میں اہمیت کو سراہتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی ایک خاندان کی طرح جڑے ہوئے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اچھے انسان ہیں، بطور میاں بیوی ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن خاندانی طور پر جدا نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ عامر خان نے 1986ء میں رینا دتہ سے شادی کی، جن سے اُن کے 2 بچے جنید خان اور ایرا ہیں، 2002ء میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

عامر خان نے 2005ء میں فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، 2011ء میں اُن کے صاحبزادے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی۔

عامر خان کی اگلی فلم ’ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس‘ ہے، جو 16 جنوری 2026ء کو ریلیز ہوگی، جس میں وہ ایک کیمیو کردار ادا کررہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:35 GMT+5 , Processed in 0.046261 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list