Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 126|Reply: 0

نیشنل گیمز: پاک آرمی کی 7 گولڈ میڈلز کیساتھ برتری مستحکم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-8 02:51:00 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ رپورٹر

نیشنل گیمز کے شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مستحکم کر لی۔

پاکستان نیوی نے ایونٹ میں 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔

دوسرے روز کے نتائج کے مطابق 10میٹرز ایئر پسٹل ویمنز مقابلوں میں نیوی کی رابعہ کبیر نے گولڈ، آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل جیتا۔

اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔   

25 میٹرز ریپڈ پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ، نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور اور نیوی کے مقبول حسین نے برانز میڈل جیتا۔

ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈٖل اپنے نام کیا۔

اسکیٹ اولمپک مقابلوں میں آرمی کے امام ہارون نے گولڈ، نیوی کے آصف محمود نے سلور اور آصف علی نے برانز میڈل جیتا۔

ٹیم کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ، نیو ی نے سلور اور سندھ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔   

میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

پاکستان نیوی کے شوٹرز نے دوسرے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد 5 کر لی۔

دریں اثناء صوبائی وزیر سعید غنی کا نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، اس طرح کے ایونٹس سے نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:11 GMT+5 , Processed in 0.044660 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list