Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 79|Reply: 0

بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے: جمال شاہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-8 19:06:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کے موجودہ رجحانات اور اس کے زوال کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔  

جمال شاہ متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ایک بڑے فکری بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے، مودی حکومت کا بیانیہ براہ راست فلموں میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ اب ایک قدامت پسند سینما بن گیا ہے جو جنگ پسندی کو فروغ دیتا ہے اور اس میں تخلیقی خوبصورتی اور بامعنی مکالمے ناپید ہو چکے ہیں۔   
پاک بھارت جنگ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بےنقاب کردیا: جمال شاہ

عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ بھارت کی جنگی فینٹسی پر کڑی تنقید کر دی ۔   

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بالی ووڈ زیادہ تر اوور دی ٹاپ، تجارتی اور بے معنی ایکشن فلموں تک محدود ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جنوبی بھارت کی کچھ فلمیں معیاری ہیں، تاہم مجموعی طور پر وہاں بھی فحش، سطحی اور کم تر معیار کا سینما تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

فنونِ لطیفہ سے گہرا تعلق رکھنے والے جمال شاہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں صارفین ان کے تجزیے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:36 GMT+5 , Processed in 0.046805 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list