Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 319|Reply: 0

جو کرتی ہوں، وائرل ہو جاتا ہے: ماہرہ خان کا وائرل کلپ پر ردعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-8 19:06:12 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کا اپنی نئی فلم نیلوفر کے ایک وائرل کلپ پر ردعمل سامنے آگیا۔

فواد خان کے ہمراہ ان کی نئی فلم نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے، جس میں ماہرہ خان بینائی سے محروم لڑکی کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں فلم کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا، جس میں نیلوفر روتے ہوئے خود کو مارنے لگتی ہے، متعدد صارفین نے اس منظر پر ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے اس کلپ کے تناظر میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں چاہے کچھ کروں یا نہ کروں میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے۔   
’نیلوفر‘ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے نابینا لڑکیوں کے ساتھ وقت گزارا: ماہرہ خان

پاکستان فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے نابینا لڑکیوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اسکرین پر جو بھی کردار ادا کرتی ہوں، دل سے کرتی ہوں۔    

ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے یہ کلپ دیکھا ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے، سچ بات یہ ہے کہ جو بھی میں کرتی ہوں، وائرل ہو جاتا ہے، اگر میں کچھ کروں تب بھی، نہ کروں تب بھی، کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی، لیکن وائرل کلپس کو لے کر ہونے والا شور شرابا مجھے کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا اور میں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:08 GMT+5 , Processed in 0.046977 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list