Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 150|Reply: 0

مصروف ترین شاہراہ پر گرا ہوا اماراتی جھنڈا اُٹھانے پر پاکستانی شہری توجہ کا مرکز بن گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-8 19:45:14 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — انسٹاگرام

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی شہری طاہر امین نے جان خطرے میں ڈال کر دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر گرا ہوا امارات کا جھنڈا اٹھا کر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ حاصل کرلی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طاہر امین امارات کے جھنڈے کو اُٹھانے کے لیے تیز رفتار ٹریفک کے درمیان رکے جہاں گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھیں اور باحفاظت جھنڈے کو اُٹھایا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اس اقدام پر اماراتی صارفین سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

طاہر امین نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 18 سال قبل دبئی آیا تھا اور یہاں انتظامی عہدوں تک پہنچنے سے پہلے میں نے بطور کلینر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور یہاں رہنے والے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک اور اس کے پرچم کا احترام کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:09 GMT+5 , Processed in 0.045196 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list