Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 303|Reply: 0

موت کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-8 21:42:06 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — ایکس

معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر و اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ہیما مالنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر دھرمیندر کے ساتھ گزرے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’سالگرہ مبارک ہو میرے پیارے دل‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جب آپ نے مجھے دل شکستہ چھوڑا، میں آہستہ آہستہ ٹکڑوں کو اکٹھا کرتے ہوئے اور زندگی کو از سر نو بنانے کی کوشش کرتے ہوئے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ میری روح میں رہیں گے، آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔   
جائیداد کس کو ملے گی؟ دھرمیندر کی 8 سال پرانی وصیت سامنے آگئی

بھارت میں گزشتہ ماہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمندر اپنے پیچھے بے شمار یادیں، قصے، کہانیاں اور جائیداد چھوڑ گئے ہیں۔   

اُنہوں نے لکھا کہ ہماری زندگی کی خوشگوار یادیں کبھی مٹائی نہیں جا سکتیں اور ان لمحات کو صرف یاد کرنے سے ہی مجھے بہت سکون اور خوشی ملتی ہے۔

ہیما مالنی نے لکھا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ ہمارے ایک ساتھ گزرے خوبصورت سالوں کے لیے، ہماری دو خوبصورت بیٹیوں کے لیے جو ایک دوسرے کے لیے ہماری محبت کی تصدیق کرتی ہیں اور ان تمام خوبصورت، خوشگوار یادوں کے لیے جو میرے دل میں میرے ساتھ رہیں گی۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ کی سالگرہ کے موقع پر خدا سے میری دعا ہے کہ وہ آپ جہاں بھی ہیں وہاں آپ کو امن اور خوشی کی دولت عطا کرے جس کے آپ اپنی عاجزی، نیک دلی اور انسانیت سے محبت کی وجہ سے مستحق ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:08 GMT+5 , Processed in 0.045441 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list