Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 839|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، مریم اورنگزیب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-8 21:42:07 | Show all posts |Read mode
  مریم اورنگزیب/ اسکرین گریب  

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں،  انہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف غلیظ اور بدتمیزی کی گفتگو کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اپنے نامناسب بیان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا ، 9 مئی کو 3 سو سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملکی سلامتی اور استحکام کی مخالفت کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کریں گے تو وہ آزادی رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے، ان کو سمجھاؤ تو آگے سے گالی دیتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے، جو اسرائیل اور بھارت سے آئی، آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں کہ ان کی مدد نہ کرو، آپ کو قومی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آپ سے کون پوچھ رہا ہے کہ 27 ویں ترمیم منظور ہے یا نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں پر حملے، آرمی چیف کو متنازع بنانا کیوں، آج پاکستان کے دفاع اور سلامتی و استحکام کا معاملہ ہے، شہیدوں کے مجسمے نیچے گرا کر انہیں ٹھڈے مارے گئے،  وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، ایسے عناصر سے ملک دشمن کی طرح نمٹا جائے گا، بس بھی ہوتی ہے، انف از انف۔

انہوں نے کہا کہ  بہنیں بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر ملک کو متنازع کرتی ہیں، اس کی کسی کو اجازت نہیں، آپ جیل میں اپنے اعمالوں کی وجہ سے ہیں، آپ نے بطور وزیراعظم جو کرپشن کی ہے اس کی سزا کاٹ رہے ہیں، ملک کی تاریخ میں ایک ہی 9 مئی ہوسکتا ہے، بار بار نہیں ہوسکتا، ہر طرف ترقی کے سورج طلوع ہو رہے ہیں، تمہیں یہ تکلیف ہے، ملک اور افواج کا اعتماد بحال ہورہا ہے، تمہیں یہ تکلیف ہورہی ہے،  تمہارا جھوٹا نقاب اتر چکا ہے، عوام کو تمہاری اصلیت پتہ چل چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کریں گے، آئین میں ملک دشمن کی سزا بہت واضح لکھی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بھارتی سازش کو کامیاب کر ر ہے ہیں، بانی کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، آپ کو گرفتار اس لیے کیا گیا کیونکہ آپ نے ملک کو نقصان پہنچایا، آزادی رائے کے نام پر ملک کے ساتھ دشمنی نہیں کرنے دیں گے، جواس لائن کو کراس کرے گا اس کے لیے وہی سزا ہوگی جو آئین کہتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:05 GMT+5 , Processed in 0.046916 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list