Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 426|Reply: 0

پی ٹی آئی اینٹی پاکستان بیانیے سے لاتعلق نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-9 01:36:22 | Show all posts |Read mode
  

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔   
افغان طالبان سے اچھائی کی اُمید نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔   

انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے۔   
یہ نہیں ہونا چاہیے صبح اٹھے، تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے: خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ جن کو واپس لاگیا ہمیں اسمبلی میں اس کے متعلق بتایا گیا تھا، انہوں نے ہمارے علاقے کی میپنگ کی، ریکنگ کی، سینٹرز کھولے، سوات میں ان کے آنے پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے تھے، ایک بہت بڑی تعداد تھی جو فیملی سمیت واپس آئے تھے۔   

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے، اس وقت ہم افغانستان اور بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:18 GMT+5 , Processed in 0.046198 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list