Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 259|Reply: 0

رواں سال پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-9 17:51:52 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو  

گوگل نے 2025ء میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی مختلف کیٹیگریز کی فہرست جاری کر دی۔

کرکٹ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی عوام کی خصوصی توجہ حاصل رہی۔

لوگ گوگل پر پاکستان کے جنوبی افریقہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز، پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس کے بارے میں سرچ کرتے رہے۔

اس دوران ابھیشیک شرما، حسن نواز اور عرفان خان نیازی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے بھی بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کی توجہ حاصل کی۔

پاکسان میں ٹیکنالوجی سے متعلقہ سرچز میں اے آئی ٹولز جیسے Gemini، On4t اور Google AI اسٹوڈیو نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کرکٹ کوریج کے لیے مائیکو اور تماشا جیسی اسٹریمنگ ایپس بھی پاکستانیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہیں۔ رواں سال پاکستانیوں کا رجحان ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب بھی بڑھا۔   فوٹو — گوگل    فوٹو — گوگل

کھیلوں سے ہٹ کر پاکستانیوں کی توجہ مقامی ٹی وی ڈراموں کو حاصل رہی، رواں سال ڈرامہ سیریل ’شیر‘، ’جڑواں‘ اور ’آس پاس‘ خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

پاکستانی کراچی میں اربن فلڈنگ اور پنجاب میں آنے والے سیلاب جیسے بڑے واقعات کے بارے میں بھی گوگل سے اپ ڈیٹس لیتے رہے اور اس دوران عوام کی توجہ حکومتی اقدامات پر مرکوز رہی۔

علاوہ ازیں پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری، آسان کاروبار کارڈ اور وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء، ایف بی آئی ایس ای اور دیگر بورڈز کے تعلیمی نتائج بھی سرچ کیے گئے جبکہ سونے کی قیمت، بین الاقوامی خبریں جیسے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ پاکستانی عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔   
جیمنائی نے گوگل کی 2025 ٹرینڈنگ سرچز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

خبروں کے شعبے میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی کوئری Charlie Kirk assassination رہی   

پاکستانی کھانوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ اسی لیے روایتی اور جدید ذائقوں سے بھرپور کھانے بھی گوگل سرچ میں نمایاں رہے۔  

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری بھرکم ای-چالان کے آغاز نے ملک بھر سے لوگوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

اس سب کے علاوہ لوگ سوشل میڈیا، کار انشورنس اور سرمایہ کاری کی بنیادی باتیں سمجھنے اور یہاں تک کہ تخلیقی کام جیسے کہ Ghibli طرز کی تصاویر بنانے کے بارے میں بھی گوگل سے مدد لیتے رہے۔   
فوٹو — گوگل   فوٹو — گوگل
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:45 GMT+5 , Processed in 0.048292 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list