Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 788|Reply: 0

58 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-9 21:45:07 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں اپنی خوبصورت اور چمکدار جلد کا راز بتا دیا۔

مادھوری ڈکشٹ ناصرف اپنی اداکاری اور رقص کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں بلکہ ان کی لازوال خوبصورتی اور قدرتی چمک بھی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔  

مداح اکثر حیران ہوتے ہیں کہ 58 سال کی عمر میں بھی مادھوری کس طرح اتنی جوان، پُراعتماد اور حسین نظر آتی ہیں، اداکارہ نے آخرکار اس کا اصل راز بتا دیا ہے اور اس کی وجہ صرف اسکن کیئر نہیں ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ جتنی مرضی اسکن کیئر کر لو، لیکن جب تک اندر سے مثبت سوچ، سکون اور زندگی کو دیکھنے کا اچھا زاویہ نہیں آئے گا تب تک اصل خوبصورتی نہیں آتی، خوبصورتی اندر سے آتی ہے، اور اس پر بھی محنت کرنی پڑتی ہے، صرف چہرے پر لوشن لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

مادھوری نے بتایا کہ زندگی کو دیکھنے کا میرا انداز ہمیشہ مثبت رہا ہے، میں ہر چیز میں مثبت پہلو دیکھتی ہوں، کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچتی، لوگوں سے ملنا، بات کرنا، ان کی زندگیوں کے بارے میں جاننا مجھے اچھا لگتا ہے، میں بہت سادہ، زمین سے جڑی ہوئی اور مثبت سوچ رکھنے والی ہوں اور یہی میری خوبصورتی میں بھی مدد کرتا ہے۔   
کیا مادھوری سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

انہوں نے کہا کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں اور اپنی سوچ بانٹ کر یا اپنی فنکاری کے ذریعے لوگوں پر اثر ڈالنا ہی میری شناخت ہے   

انہوں نے بتایا کہ اندرونی سکون ہی اصل خوبصورتی ہے، میں کبھی اوم کار کرتی ہوں اور مجھے گایتری منتر بہت پسند ہے، میں روز بھی پڑھ لوں یا ہفتے میں دو بار بھی یہ مجھے اندر سے پرسکون دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:46 GMT+5 , Processed in 0.050684 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list