Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 118|Reply: 0

انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی: سعدیہ جاوید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2025-12-10 20:30:33 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کا اصل مسئلہ صبح 11 بجے والی پریس کانفرنس کا سلاٹ ہے، یہ لوگ بغیر کسی ایشو کے بھی میڈیا پر آنا چاہتے ہیں۔   

ان کا کہنا تھا کہ سندھی کلچرل ڈے پُرامن رہا اور تمام حالات مکمل طور پر کنٹرول میں تھے، قانون توڑنے والوں کو روکا اور شرپسند عناصر کو گرفتار کیا، ایف آئی آر کے بعد معاملہ عدالت میں جاتا ہے اور قانونی کارروائی ہوتی ہے، معزز عدالت کی جانب سے رہائی کا معاملہ فاضل عدالت کا اختیار ہے۔   
سندھی کلچر ڈے کے نام پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں سے ریلی کے شرکا گزرے وہاں ہنگامہ کیا گیا، افسوس ناک اور شرمناک عمل تھا، جتنی مزمت کی جائے کم ہے   

انہوں نے مزید کہا کہ چند شر پسند عناصر کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کراچی سمیت پورے سندھ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم شاید ماضی کو بھول گئی، 12 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں، اس روز جو ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں، علی خورشیدی کی پریس کانفرنس کی زبان اپوزیشن لیڈر کی نہیں یونٹ کارکن کی لگتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ’سب سے پہلے پاکستان‘ اس نعرے کی سب سے بڑی وکیل اور دعویدار پیپلز پارٹی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:09 GMT+5 , Processed in 0.045821 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list