Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 217|Reply: 0

جیا بچن کی تنقید کے بعد شتروگھن سنہا نے پاپا رازیوں کا دفاع کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2025-12-11 02:21:14 | Show all posts |Read mode
  شتروگھن سنہا اور جیا بچن—فائل فوٹوز

بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن کی جانب سے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے گئے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔

ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی، جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت فضا میں محسوس ہوتا ہے جیسے نیا سال پہلے ہی شروع ہو گیا ہے۔   
جیا بچن پاپا رازیوں پر ایک بار پھر آگ بگولہ

بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان جیا بچن پاپا رازی فوٹو گرافرز پر ایک بار پھر آگ بگولہ ہو گئیں، انہوں نے اس حوالے سے سوال کیا ہے کہ یہ لوگ میڈیا کی نمائندگی کے لیے کہاں سے آتے ہیں اور کیا انہیں تربیت ملی ہے؟   

شتروگھن سنہا آج کل زیادہ تر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور فلموں سے کافی دور ہیں۔

دوسری جانب جیا بچن نے حال ہی میں پاپارازیوں کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھا کر آن لائن بحث چھیڑ دی تھی، انہوں نے پاپارازی فوٹوگرافرز کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ یہ فوٹوگرافر عوامی تقریبات میں مناسب طریقے کے کپڑے کیوں نہیں پہنتے؟

جیا بچن نے برکھا دت سے گفتگو میں فوٹوگرافروں کے رویے پر بھی چوٹ کی تھی اور کہا تھا کہ باہر ڈرین پائپ جیسی گندی پینٹ پہن کر، ہاتھ میں موبائل لے کر بس یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فون ہے تو تصویر لے لیں گے اور کچھ بھی کہہ دیں گے، بہت سے فوٹوگرافر نہ مناسب تربیت کے حامل ہیں اور نہ ہی ان کا پیشہ ورانہ انداز ہے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل سامنے آئے تھے، کچھ افراد نے اس بات کو پیشہ ورانہ تناظر میں درست کہا تھا جبکہ بہت سے لوگوں نے اسے غیر ضروری تنقید قرار دیا تھا۔

جیا بچن کی جانب سے اپنے اس متنازع بیان پر تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:34 GMT+5 , Processed in 0.049186 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list