Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 487|Reply: 0

مصطفیٰ کمال نے انسدادِ پولیو مہم کی پذیرائی کیلئے منفرد تجویز پیش کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-11 18:36:14 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی، والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں، اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کےلیے انہیں 2 قطرے لازمی پلوائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام بھی پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں، ممبران اسمبلی اپنے بچے یا رشتہ دار کے بچوں کو قطرے پلائیں اور 30 سیکنڈز کی ویڈیو بنا کر شیئر کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پولیو کے 74 کیسز تھے جبکہ رواں سال صرف 30 کیسز رپورٹ ہوئے، بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے، پولیس کے 30 میں سے 19 کیسز صرف خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے۔   
شکر کریں فوج پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ مائیں بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فوج کسی بھی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے،   

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سال پولیو کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، 30 میں سے 19 کیسز صرف خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں، ہم ملک سے پولیو کے کیسز کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ اس سال 5 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، پشاور، کراچی اور لاہور میں پولیو وائرس موجود ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو وائرس سے بچانے کے لیے مہم میں قطرے ضرور پلائیں، وفاقی حکومت ملک بھر سے وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، امن و امان کی صورتحال کے باعث 2 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:32 GMT+5 , Processed in 0.045972 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list