Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 191|Reply: 0

بھارت میں لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-12 18:00:18 | Show all posts |Read mode
  تصاویر: بین الاقوامی میڈیا

بھارت میں لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند اونچا مجسمہ تیار کرلیا گیا۔

عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی رواں ہفتے بھارت کے خصوصی تین روزہ دورے کے لیے بھارت پہنچنے والے ہیں۔ ٹور کا آغاز 13 دسمبر، ہفتہ کی صبح 10:30 بجے کلکتہ سے ہوگا، جس کے بعد یہ پروگرام حیدرآباد، ممبئی اور دہلی میں جاری رہے گا۔

ٹور کا سب سے اہم حصہ وہ لمحہ ہوگا جب آٹھ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے، یہ مجسمہ 45 افراد کی ٹیم نے 27 دن کی مسلسل محنت سے تیار کیا ہے۔

مجسمہ میسی کو فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھاتا ہے اور اسے کلکتہ کے سری بھومی اسپورٹنگ کلب نے لیک ٹاؤن، ساؤتھ دم دم میں مکمل کیا ہے۔   
لیونل میسی کا نیا کارنامہ، بغیر پنالٹی گولز میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

اب میسی کے 764 گولز (بغیر پنالٹی) ہو چکے ہیں، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے ایسے گولز کی تعداد 763 ہے   

منتظمین کے مطابق یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔

بھارت میں میسی کے اعزاز میں Hola Messi فین زون بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں شائقین کے لیے متعدد دلچسپ نمائشیں موجود ہیں، جس میں تخت پر بیٹھے میسی کا لائف سائز ریپلیکا، میسی کی ٹرافیوں کی گیلری، میامی میں میسی کے گھر کا ماڈل، جس کی بالکونی پر میسی اور ان کے اہلِ خانہ کے مجسمے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میسی کو اس سے قبل 2016 میں بیونس آئرس میں کانسی کے مجسمے کے ساتھ بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا، جبکہ بارسلونا بھی نو کیمپ میں ان کا مجسمہ نصب کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:32 GMT+5 , Processed in 0.044912 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list