Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 335|Reply: 0

برطانیہ، نئی حکومتی پیشکش کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ملتوی ہونے کا امکان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-12 18:00:21 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

برطانوی حکومت کی جانب سے برٹش میڈیکل ایسوی ایشن کو نئے معاہدے کی پیشکش کے بعد ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی 17 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ ہڑتال کے ملتوی ہونے کا امکان روشن ہوگیا۔

یونین نے حکومتی پیشکش کو اراکین کے سامنے رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں اسپیشلسٹ ٹریننگ پوسٹ کو بڑھانے اور ڈاکٹروں کے امتحانات کی فیس دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنخواہ میں گزشتہ تین برس میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، معاہدے میں یہ پیشکش بھی شامل ہے کہ ہنگامی قانون سازی کے ذریعے اسپیشلسٹ ٹریننگ پوسٹ کے لیے برطانیہ میں ہی ڈاکٹر بننے اور کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس سال ایسی 10 ہزار پوسٹوں کے لیے 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، حکومت 2028 تک ان میں 4 ہزار کا اضافہ بھی کرے گی۔

بی ایم اے کے ارکان حکومتی پیشکش کا آن لائن جواب 15 دسمبر تک دے سکیں گے جبکہ ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرانے کے لیے ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہونے والے مینڈیٹ میں اضافے کی پیشکش بھی کی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ یونین ارکان کی طرف سے منفی جواب ہونے کی صورت میں وہ بعد میں بھی ہڑتال کر سکتے ہیں۔

حکومت مریضوں کی طے شدہ اپوائنٹمنٹس اور سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ ہونے سے قبل ہڑتال ختم کرانے کی خواہاں ہے۔

حکومت سپر فلو کے سبب اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ سے بھی نمٹنا چاہتی ہے جو پہلے ہی بدترین صورت حال سے دوچار ہیں۔

این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں میں فلو کے سبب 2 ہزار 660 مریض داخل ہیں یہ تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت 55 فیصد زائد ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:32 GMT+5 , Processed in 0.047458 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list