Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 114|Reply: 0

ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان کی بیٹی اپنی شناخت کیلئے سرگرم ہوگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-13 04:24:22 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ممبئی کے معروف انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے انصاف کی اپیل کر دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں حسین مستان مرزا نے دہائیوں سے جاری مقدمات، ذاتی سانحات اور شدید معاشی مشکلات کے بعد حکومت سے درخواست کی ہے کہ میرا برسوں پرانا کیس دوبارہ کھولا جائے۔

حسین مستان مرزا نے الزام لگایا ہے کہ میرے شوہر نے 8 شادیاں کی ہیں اور وہ  مجھے مسلسل ذہنی، جذباتی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

حاجی مستان کی بیٹی نے کہا ہے کہ 12 سال کی عمر میں میری زبردستی شادی کروائی گئی، 23 سال کی عمر میں میری بیٹی کو قتل کر دیا گیا، تشدد کے دوران میرے بال تک نوچے گئے، ملزم برسوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، جس سے کیس مسلسل التواء کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے میری شناخت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں اور بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ  میں حاجی مستان کی حقیقی بیٹی نہیں ہوں۔

حسین مرزا نے کہا کہ اگر کسی کو شک ہے تو ثبوت لے آئے، میرے والد کا نام میرا حق ہے، میری شناخت سے انکار کرنا بھی ایک ظلم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، نہ میرے پاس گھر ہے، نہ مالی مدد، میں اپنی بیٹی کے کہنے پر اپنے شوہر کی ساتویں بیوی کے گھر پر بھی رہی، مگر مجھے میری جائیداد میں سے حصہ نہیں ملا۔

حسین مستان مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری طور پر یہ تسلیم کیا جائے کہ میں حاجی مستان کی بیٹی ہوں اور میرے تمام کیسز کو دوبارہ حل کیا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:33 GMT+5 , Processed in 0.044758 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list