Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 856|Reply: 0

نیشنل گیمز، پاک آرمی نے ہاکی و ہینڈ بال میں گولڈ میڈل جیت لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-13 05:03:14 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے ہاکی اور ہینڈ بال مینز ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیت لیے ہیں۔

کراچی میں جاری نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کے مرد اور خواتین ایتھلیٹس نے اپنی برتری ثابت کر دی ۔

پاکستان آرمی نے ہاکی، گالف، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، شوٹنگ اور بیس بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 150 سے زائد گولڈ میڈلز جیت لیے۔

ہاکی کے فائنل میں پاک آرمی نے پاکستان نیوی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے دونوں گولز محمد اویس نے اسکور کیے۔

پاکستان نیوی کے عیسیٰ خان نے گول مارا، ٹیم سلور میڈل لینے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستان واپڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے ایئر فورس کو 1-2 سے مات دی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور شہباز سینئر نے انعامات تقسیم کیے۔

ہینڈ بال کے مینز ایونٹ کے فائنل میں پاک آرمی نے 25 کے مقابلے میں 31 گول سے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان پولیس کو شکست دی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

ادھر نیشنل گیمز بیڈمنٹن مقابلوں میں واپڈا کے فاروق سعید اور ماحور شہزاد سنگلز کے چیمپئن بن گئے۔

آرمی نے مینز، ویمن اور مکسڈڈبلز جیتا، راجہ حسنین اور عمارہ اشتیاق نے ڈبل کراؤن مکمل کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:32 GMT+5 , Processed in 0.050304 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list