Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 192|Reply: 0

بھارت: میسی کی تقریب میں شدید بدنظمی، منتظم گرفتار، اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-13 21:18:14 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

تین روزہ ’گاٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گوٹ ٹور‘ کے تحت سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب کے دوران شدید بدنظمی نے اس تاریخی موقعے کا مزاہ کرکرا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 15 منٹ کا مختصر قیام کیا، اس دوران گراؤنڈ میں موجود وی آئی پیز نے اسٹار فٹ بالر کو گھیرے رکھا، جس پر میسی کے مایوس مداح مشتعل ہوگئے اور اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کی، بوتل اور کرسیاں بھی پھینکیں۔   
بھارت میں میسی کو سیکیورٹی رسک، مجسمہ کی نقاب کشائی آن لائن کرنی پڑ گئی

ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی شہر کلکتہ میں قائم اپنا 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کر دی۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شدید بدنظمی کے نتیجے میں تقریب کے مرکزی منتظم کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات کرنا پڑی۔

اس گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جاوید شمیم نے کی۔

رپورٹس کے مطابق سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ایونٹ کے ٹکٹ 5 ہزار سے 25 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے تھے، تاہم متعدد شائقین نے شکایت کی کہ اتنی بھاری رقم ادا کرنے کے باوجود وہ میسی کو واضح طور پر دیکھنے سے محروم رہے۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر اسٹیڈیم پہنچے اور تقریباً 20 منٹ تک وہاں موجود رہے۔  

میسی کو اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگانا تھا، تاہم بدنظمی کے باعث وہ ایسا نہ کر سکے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر میسی کو وہاں سے نکال لیا۔

مشتعل شائیقین کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں وزرا، سیکیورٹی اہلکاروں اور خصوصی مہمانوں کی میسی کے قریب موجودگی کے باعث اسٹینڈز سے مناسب نظارہ نہ مل سکا۔  

مداحوں نے شکوہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کو کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا۔ یہ بدترین ایونٹ تھا، میسی صرف  10 منٹ کے لیے آئے اور اس پر بھی ان کی ایک جھلک دکھائی نہ دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:31 GMT+5 , Processed in 1.144212 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list