Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 997|Reply: 0

ہانیہ عامر کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے کیا کہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194029
Post time 2025-12-14 15:30:22 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور فلم اسٹار ہانیہ عامر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے دوران ان کے مختلف انداز اور لُک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، وہ ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے فلم جنان اور نامعلوم افراد 2 سے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیا، میرے ہمسفر، کبھی میں کبھی تم اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران ہانیہ عامر اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود مبینہ طور پر کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کی خبروں کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔

معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ہانیہ عامر کی حالیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا چہرہ ان کے پہلے علاج شدہ لُک سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، جس پر سوال اٹھایا گیا کہ آیا یہ تبدیلی فیشل فلرز کی وجہ سے ہے یا محض نیا اسٹائل اور میک اپ ہے۔    
ہانیہ عامر کی دیسی لاہوری لہجے کی نقل، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں اداکارہ شعوری طور پر اردو کے حرف ’ر‘ کو ’ڑ سے بدل کر لہجہ ادا کر رہی ہیں   

اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس معاملے پر رائے کا اظہار کیا، بعض صارفین نے کہا کہ ہانیہ عامر نے چِن اور گالوں میں مزید فلرز کروائے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں مگر اب حد سے زیادہ تبدیلیاں کر رہی ہیں۔  

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید تازہ فلرز کی وجہ سے ان کے چہرے پر سوجن نظر آ رہی ہے، جسے سیٹل ہونے میں وقت لگتا ہے۔  

کچھ صارفین نے ان کے نئے لُک کا موازنہ کورین اداکاراؤں سے بھی کیا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ زیادہ فلرز، نامناسب میک اپ اور لباس نے ان کی مجموعی شخصیت کو متاثر کیا ہے، تاہم چند افراد نے یہ بھی رائے دی کہ ان کی شکل میں فرق سیاہ بالوں اور نئے اسٹائل کی وجہ سے محسوس ہو رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 10:25 GMT+5 , Processed in 0.046602 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list