Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 793|Reply: 0

نادیہ خان اپنا وقار برقرار نہ رکھ سکیں، نتاشا بیگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 18:09:20 | Show all posts |Read mode
  

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکارہ نتاشا بیگ نے معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب نادیہ خان بہت خوبصورت ہوا کرتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنا وقار کھو رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں نتاشا بیگ نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف کے ڈرامہ سیریل ’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کے او ایس ٹی سے متعلق تبصرے پر اپنا ردعمل دیا۔  

  @natashabaig Replying to @Arham Hassan original sound - Natasha Baig







نادیہ خان کے رویے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نادیہ خان کو اپنی والدہ کی وجہ سے جانتی ہوں، میں نے اپنی والدہ کو ہمیشہ اُن کی تعریف کرتے دیکھا ہے۔ نادیہ خان اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں بہت اچھی اداکارہ، میزبان اور ماڈل بھی تھیں، وہ بہت خوبصورت بھی تھیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کچھ اسٹارز اپنا وقار کھو دیتے ہیں اور نادیہ خان بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کیونکہ میں انہیں سچ میں بےحد پسند کرتی تھی۔

نتاشا بیگ نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ تمام اسٹارز کو جو عزت، مقام و مرتبہ ملا ہے وہ اپنے مقام کو اپنی آخری سانس تک باوقار طریقے سے سنبھا سکیں۔

گلوکارہ کی مختصر ویڈیو پر صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور نادیہ خان کے رویے کو غلط قرار دیا۔ بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو بھی کسی نے غلط گائیڈ کیا ہوگا، تبھی وہ نتاشا بیگ کے گانوں کو پسند نہیں کرتیں۔ ایک صارف کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی میزبان کا رویہ واقعی عجیب ہو چکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:47 GMT+5 , Processed in 0.048224 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list