Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 97|Reply: 0

وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے تعاون کی اپیل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 18:48:23 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کا مرض کم ہوگیا تھا مگر کچھ سالوں سے دوبارہ بڑھا ہے۔ رواں سال سندھ میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، والدین سے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو یہ قطرے ضرور پلائیں۔

وزیراعلی سندھ نے کراچی میں پرانی حاجی کیمپ سی ایم سی اسکول میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سات روزہ مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، دوران مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔   
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔   

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ کسی اسلامی ملک میں پولیو کا مرض نہیں، اسلامی ممالک میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جس سے یہ مرض ختم ہوا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ شرمندگی کا باعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے، پچھلے سال بھی 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پچھلے سال متاثرہ بچوں میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے بچاؤ کا صرف ایک علاج ہے کہ ہم اس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، پوری دنیا نے اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پایا ہے۔

پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کا کام نہیں، سب کا اجتماعی فرض ہے، جہاں جہاں ہماری کوتاہی ہے ہمیں بتایا جائے، پولیو مہم میں غفلت پر افسران کو سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں معطل بھی کیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 07:10 GMT+5 , Processed in 0.046177 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list