Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 40|Reply: 0

جمائما کا ایلون مسک پر عمران خان سے متعلق پوسٹوں کی رسائی محدود کرنے کا الزام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-15 20:45:45 | Show all posts |Read mode
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں قید عمران خان سے متعلق پوسٹوں کی مبینہ طور پر محدود کی جانے والی رسائی کو فوری طور پر ختم کریں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’دا ٹیلی گراف‘‘ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہیں مضبوط شواہد کی بنیاد پر یقین ہے کہ ایکس کا الگورتھم عمران خان کی صحت، قید اور ان کے بچوں سے ملاقات سے متعلق پوسٹس کو دانستہ طور پر کم لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اور ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں بتایا کہ یہ معلومات انہیں گروک نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ کے ذریعے حاصل ہوئیں، جو ایلون مسک کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

جمائما کے مطابق گروک نے بتایا کہ جب وہ عمران خان کے حالات سے متعلق پوسٹ کرتی ہیں تو پلیٹ فارم کی رسائی اچانک کم ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ پاکستانی حکام عمران خان کے قریبی حلقے کی آن لائن سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ایکس مبینہ طور پر خاموش تعاون کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں اس کی سروس متاثر نہ ہو۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں اور پاکستان میں ان کے نام اور تصویر پر ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر پابندی عائد ہے، جس کے باعث ایکس ہی واحد پلیٹ فارم رہ گیا تھا جہاں اس صورتحال کو اجاگر کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے ایلون مسک کے آزادیٔ اظہار سے متعلق دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی آراء کو دبایا جانا ان اعلانات کے منافی ہے۔ جمائما کے مطابق گروک کی فراہم کردہ معلومات سے پتا چلتا ہے کہ 2025 میں ان کی پوسٹوں کی رسائی میں 97 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 اور 2024 کے اوائل میں ان کی پوسٹس ماہانہ 40 سے 90 کروڑ افراد تک پہنچتی تھیں، تاہم رواں سال یہ تعداد کم ہو کر تقریباً دو کروڑ 86 لاکھ رہ گئی۔

جمائما نے بتایا کہ مئی میں پاکستان میں ایکس پر پابندی ختم ہونے کے بعد ایک پوسٹ کو 40 لاکھ ویوز ملے، لیکن اس کے فوراً بعد ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً ختم ہوگئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 07:10 GMT+5 , Processed in 0.060169 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list