مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کشتیوں کی نشاندہی خفیہ معلومات پر کی گئی۔ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں سے گزر رہی تھیں۔
امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک
امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دیا تھا، یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی جاری کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق آپریشن سدرن اسپیئر کے نام سے جاری اس مہم کے دوران منشیات کی مشتبہ کشتیوں پر حملوں میں اب تک تقریباً 95 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اداروں کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی مبینہ کشتیوں پر حملوں کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔