امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ راستہ یہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے آیت اللّٰہ کو شہید کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا ہے۔
ایران پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جارہا ہے۔
سابق امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل ایرانی عوام پر چھوڑ دے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا۔
صدر ٹرمپ نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایرانی کے حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کر دیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے، ہم نے 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا ہے۔