قطری وزارت داخلہ نے دوحہ میں امریکی سفارتخانے اور قرب وجوار کے رہائشیوں کا انخلاء کرنا شروع کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کا عارضی انخلاء حفاظتی اقدامات کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کے کئی اتحادیوں کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے دور رہنے پر زور
یہ ردعمل اس وقت دیکھنے میں آیاجب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو ایک فوری خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت امریکی سفارتخانے اور قرب وجوار کے رہائشیوں کو عارضی طور پر متبادل رہائش فراہم کرے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت داخلہ نے دوحہ کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس بلا ضرورت گھروں اور عمارتوں سے نکلنے سے گریز کریں۔