Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 621|Reply: 0

حکومت نے 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 کمیٹیاں قائم کردیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 16:54:30 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 کمیٹیاں قائم کردیں۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلق مختلف امور پر ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔ صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشات کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ دائرہ اختیار سے متعلق ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے تناسب پر ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، وسائل کی تقسیم سے متعلق ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ بلوچستان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بہتر بنانے کے لیے بھی ورکنگ گروپ کی تشکیل کی گئی ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے لیے ورکنگ گروپ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں کام کرے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی پر بھی ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ سندھ کریں گے۔ سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر پر بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

قابلِ تقسیم پول کی ساخت کے لیے بھی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

یاد رہے کہ گیارہویں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوا تھا جس میں وفاق اور صوبوں نے مختلف ورکنگ گروپس کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا جبکہ این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:47 GMT+5 , Processed in 0.045061 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list