Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 945|Reply: 0

ثنا فہد کی سالگرہ فہد مصطفیٰ کے بغیر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 19:30:22 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب میں ان کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

فہد مصطفیٰ اپنی شاندار اداکاری، پُراعتماد شخصیت اور کامیاب کیریئر کے باعث ایک بڑا نام سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے، فلمی دنیا میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی شادی ثنا فہد سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں، دونوں ایک خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے تھے، تاہم کچھ عرصہ قبل فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی خبروں نے ان کی نجی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا، ان افواہوں کے بعد ثنا اور فہد کو عوامی سطح پر ایک ساتھ کم ہی دیکھا گیا۔

حال ہی میں ثنا فہد نے اپنی سالگرہ فہد مصطفیٰ کے بغیر منائی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، ثنا نے ایک سادہ اور نجی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ ان کے بچے موسیٰ اور فاطمہ بھی موجود تھے، اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آئے۔   
فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی سے متعلق افواہوں پر حرا سومرو کی لب کشائی

دوسری شادی کی حمایت کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ساتھی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔   

فہد مصطفیٰ کی غیر موجودگی پر کئی صارفین نے سوال اٹھائے، ایک مداح نے لکھا کہ فہد بھائی نظر نہیں آ رہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ فہد مصطفیٰ نے ثنا فہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دی، کچھ صارفین نے جذباتی انداز میں رائے دی کہ ثنا کو فہد کو معاف کر دینا چاہیے، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، مگر ثنا کا دکھی ہونا بھی سمجھ آتا ہے، ایک اور مداح کا کہنا تھا، اس تقریب میں فہد مصطفیٰ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

تاہم فہد مصطفیٰ کے مداحوں نے ان کا دفاع بھی کیا، ان کے مطابق یہ ایک آل لیڈیز پارٹی تھی، اسی لیے فہد اس میں شریک نہیں ہوئے، مزید یہ کہ اسی وقت فہد مصطفیٰ لائیو گیم شو کی میزبانی بھی کر رہے تھے، جس کے باعث ان کی غیر موجودگی کو غلط معنی نہیں دیے جانے چاہئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:46 GMT+5 , Processed in 0.046502 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list