Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 294|Reply: 0

خیبرپختونخوا حکومت کی اقلیتی برادری کیلئے 86 کروڑ روپے کی منظوری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 19:30:24 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اقلیتی برادری کے لیے 86 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختون خوا شفیع جان نے بتایا کہ اقلیتوں کی تعلیم، روزگار اور عبادت گاہوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپس کی مد میں 8 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، اقلیتی نوجوانوں کواسکلز ٹریننگ کے لیے20 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ مذہبی تہواروں اور کمیونٹی ایکسچینج پروگرامز کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے، ضم اضلاع میں عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے10 کروڑ روپے جب کہ بندوبستی اضلاع میں عبادت گاہوں کی مرمت و بہتری کے لیے7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی مرمت و بحالی کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

شفیع جان نے یہ بھی بتایا کہ اقلیتی عبادت گاہوں اور کالونیوں کی تعمیر و بحالی پر 41 کروڑ روپےکی لاگت سے کام جاری ہے، تعلیمی اداروں میں اقلیتی برادری کے طلباء کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اقلیتوں کے لیے 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:47 GMT+5 , Processed in 0.047567 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list