Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 563|Reply: 0

بھارتی وزیرِاعلیٰ کے مسلمان ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر زائرہ وسیم کا سخت ردِعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 21:27:25 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

یہ تعصبانہ واقعہ ایک حکومتی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں بہار کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹرز کو سرٹیفکیٹ دے رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پہلے خاتون ڈاکٹر کو حجاب ہٹانے کا اشارہ کرتے ہیں اور اس سے پہلے کہ خاتون ڈاکٹر کوئی ردِعمل ظاہر کرتیں وزیرِ اعلیٰ ہاتھ بڑھا کر اِن کا حجاب نیچے کر دیتے ہیں۔

اس واقعے پر سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اس عمل کو خواتین کی توہین اور ذاتی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اقتدار اور طاقت کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ کسی عورت کے وقار اور حیا کو مجروح کرے۔    
بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نے تقریب میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچ دی

مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔   

زائرہ وسیم نے وزیر اعلیٰ سے متاثرہ خاتون سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بہار پر سیاسی حلقوں میں بھی اس نیچ حرکت کے بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے۔  

کانگریس نے اس عمل کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ راشٹریہ جنتا دل نے وزیراعلیٰ کے رویے اور ذہنی حالت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:44 GMT+5 , Processed in 0.048236 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list