Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 418|Reply: 0

حجاب بے حرمتی معاملہ، سابق بھارتی اداکارہ بھی بول اٹھیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-16 22:45:42 | Show all posts |Read mode
سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو حجاب تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کردیا ہے، جب کہ سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی عقیدے کے احترام پر زور دیا ہے۔

یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب 16 دسمبر کو پٹنہ میں ہونے والی ایک سرکاری تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ایک ڈاکٹر کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اور اسی دوران اشارے سے ان سے نقاب ہٹانے کو کہتے ہیں۔ خاتون کے فوری ردِعمل نہ دینے پر وزیراعلیٰ خود آگے بڑھ کر ان کا نقاب نیچے کر دیتے ہیں، جس سے ان کا منہ اور ٹھوڑی سب کے سامنے نمایاں ہو جاتی ہے۔

یہ منظر سامنے آتے ہی ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین، سماجی حلقوں اور عوامی شخصیات نے ذاتی حدود، رضامندی اور مذہبی اقدار کے احترام پر سوالات اٹھائے۔

2019 میں مذہبی وجوہات کی بنا پر فلمی دنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم بھی ان اولین شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے اس واقعے پر آواز بلند کی۔ 25 سالہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سخت بیان میں کہا کہ کسی بھی عورت کی عزت اور وقار کو، خاص طور پر عوامی مقام پر، کبھی معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔



A woman’s dignity and modesty are not props to toy with. Least of all on a public stage. As a Muslim woman, watching another woman’s niqab being pulled at so casually, accompanied by that nonchalant smile, was so infuriating.

Power does not grant permission to violate… — Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) December 15, 2025


زائرہ وسیم نے اس عمل کو ذاتی حدود کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت یا عہدہ کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی عورت کے حجاب یا پردے میں مداخلت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس ڈاکٹر کو غیر مشروط معافی کے پابند ہیں۔

ادھر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی اس معاملے پر خواتین کے حق میں آواز اٹھائی، تاہم انہوں نے نہ واقعے کا براہِ راست حوالہ دیا اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کا نام لیا۔ عرفان پٹھان نے ایکس پر لکھا ’’مہذب معاشرے میں باہمی طور پر عقیدے کا احترام کم از کم توقع ہونی چاہیے۔‘‘


Mutual respect for faith is the least a civil society can expect. — Irfan Pathan (@IrfanPathan) December 16, 2025


سیاسی حلقوں میں بھی اس واقعے پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے اسے شرمناک قرار دیا، جب کہ راشٹریہ جنتا دل نے وزیراعلیٰ کے طرزِ عمل پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

تاہم نہ تو نتیش کمار کی جانب سے اور نہ ہی ان کے دفتر کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا۔ ویڈیو اور اس سے جڑا تنازع بدستور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:46 GMT+5 , Processed in 0.048404 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list