Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 744|Reply: 0

آفتاب شیرپاؤ سےتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کی ملاقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 00:42:11 | Show all posts |Read mode
  
—جیو  نیوز گریب

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد آفتاب شیر پاؤ اور اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کی، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج آئین عملی طورپر ختم ہو گیا، عدلیہ کمزور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 1973ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا لیڈر آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے جیل میں ہے۔

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں مزید تبدیلیاں قابلِ قبول نہیں ہوں گی، ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو معیشت بھی آگے نہیں بڑھے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ پشاور جرگے میں بھی ہم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، سانحۂ اے پی ایس کے زخم اب بھی تازہ ہیں، صورتِ حال اب دوبارہ نازک ہیں۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہو جائیں، 18ویں ترمیم میں کوئی تبدیلی قابلِ قبول نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں پر جب تک اتقاقِ رائے نہ ہو یہ قابلِ عمل نہیں ہو گا، لوگوں کی رائے مقدم ہے، اسے تسلیم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:46 GMT+5 , Processed in 0.047813 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list