Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 184|Reply: 0

بھارتی وزیر کا زبردستی حجاب ہٹانا مذہبی جذبات کی توہین ہے: ایچ آر سی پی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 03:18:08 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بھارتی صوبے بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل پر ردِعمل دیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسلم خاتون کے حجاب کو سرِعام زبردستی ہٹانا پوری مسلم اُمہ کے مذہبی جذبات کی کھلی توہین ہے۔   
نتیش کی حرکت پر حیرت زدہ ہوں، محبوبہ مفتی کا بہار کے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔   

مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کا عمل غیر انسانی اقدام ہے۔

ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ نتیش کمار کا اقدام غیر اخلاقی ہے اور خواتین کے تحفظ، مساوات اور مذہبی آزادی کے عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں بھارتی حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ کسی بھی عورت کے جسم، لباس یا مذہبی شناخت میں زبردستی مداخلت انسانی وقار کی سنگین پامالی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:47 GMT+5 , Processed in 0.045270 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list