Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 340|Reply: 0

وائٹ ہاؤس میں کھلبلی: چیف آف اسٹاف کے سخت بیانات، ایلون مسک اور جے ڈی وینس پر سنگین الزامات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 15:39:23 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے حالیہ حیران کُن بیانات نے امریکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔  

سوزی وائلز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے سے متعلق کئی سخت اور متنازع باتیں کیں ہیں جن میں ایلون مسک، نائب صدر جے ڈی وینس، بجٹ سربراہ رُس ووٹ اور اٹارنی جنرل پام بونڈی شامل ہیں۔

سوزی وائلز نے دعویٰ کیا کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کیٹامین کے ’اعلانیہ‘ صارف ہیں تاہم اُنہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے براہِ راست کوئی ٹھوس معلومات نہیں۔    
ایلون مسک، پہلی بار 1681 کھرب روپے کا مالک بننے کا ریکارڈ

کراچی ایلون مسک نے پہلی بار 600بلین ڈالر سے زائد...   

مسک کے بارے میں سوزی وائلز کا کہنا ہے کہ وہ ایک ’اکیلے فیصلے کرنے والے‘ شخص ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے، تیزی سے فیصلے کرنے کے چکر میں مسک نے کئی ایسے پروگرامز بند کیے جنہیں صدر بچانا چاہتے تھے۔

سوزی وائلز نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ’سازشی نظریات رکھنے والا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ اِن کی ٹرمپ کی حمایت زیادہ تر سیاسی نوعیت کی تھی جبکہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بارے میں کہا کہ اُنہوں نے اپنی اصولی سوچ کے تحت آہستہ آہستہ صدر کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کیا۔

بجٹ سربراہ رُس ووٹ سے متعلق سوزی وائلز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ انتہائی دائیں بازو کا کٹر نظریات رکھنے والا شخص ہے۔

اس کے علاوہ سوزی وائلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فنانسر جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے معاملے کو غلط انداز میں سنبھالا گیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ جاری کی گئی فائلز میں کوئی نئی معلومات نہیں تھیں اور جس مبینہ ’کلائنٹ لسٹ‘ کا ذکر کیا گیا وہ درحقیقت موجود ہی نہیں تھی۔

سوزی وائلز نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا نام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے لیکن ان کے بقول اس میں صدر کے کسی غلط عمل کا ذکر نہیں۔   
سعودی شہزادے کیلئے ٹرمپ کا عشائیہ، ایلون مسک کی شرکت توجہ کا مرکز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہائی پروفائل دورے کے دوران عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں دنیا کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی شرکت نے عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے۔    

انہوں نے صدر کی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر اپریل میں متعارف کروائے گئے جوابی ٹیرف پر بھی کھل کر بات کی۔ اِن کا کہنا تھا کہ ٹیرف فیصلوں کے دوران شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے باعث مارکیٹس میں ہلچل مچی۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے سوزی وائلز کے بیانات پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف کے خیالات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کو سوزی وائلز پر مکمل اعتماد ہے اور انتظامیہ متحد ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 07:06 GMT+5 , Processed in 0.047246 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list