Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 145|Reply: 0

تیز رفتار ایسکلیٹر پر رولر کوسٹر کے مزے، طلبا کے ہوش اڑ گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 15:39:45 | Show all posts |Read mode
بنگلادیش کی ایک یونیورسٹی میں طلبا کے لیے معمول کا دن اس وقت خوف میں بدل گیا جب عمارت میں نصب ایسکلیٹر اچانک بے قابو ہوگیا۔

اس غیر متوقع واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے ناظرین کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ڈھاکا میں واقع یونیورسٹی میں طلبا جیسے ہی کلاسز کے لیے ایسکلیٹر پر سوار ہوئے، چند لمحوں بعد اس کی رفتار اچانک غیر معمولی حد تک تیز ہوگئی۔ تیز رفتار حرکت نے طلبا کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور فضا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

          View this post on Instagram                       


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا گھبراہٹ میں ایک دوسرے کو پکڑ کر کھڑے رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ کچھ نے گرنے سے بچنے کے لیے ہینڈریل کو مضبوطی سے تھام لیا۔

چند سیکنڈ کے اس واقعے نے طلبا کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ کچھ طلبا جلدی میں نیچے اترنے کی کوشش کرتے نظر آئے، جبکہ کئی ایک کے چہرے پر واضح خوف جھلک رہا تھا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم خطرہ واضح طور پر موجود تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ ایسکلیٹر کی رفتار اچانک کیوں بڑھی۔ واقعے نے ادارے کی حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعہ کسی بھی ملک میں ہو، ناقابلِ قبول اور خوفناک ہے، کیونکہ شہریوں کی حفاظت سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اسے تو عام رفتار پر بھی ایسکلیٹر سے ڈر لگتا ہے، ایسے میں یہ منظر دیکھنا مزید خوف پیدا کر دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 07:06 GMT+5 , Processed in 0.053120 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list