Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 560|Reply: 0

تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کا کیس، پیمرا افسر طلب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 18:15:55 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کے خاتمے کی مہم پر عمل درآمد کے لیے پیمرا کے متعلقہ افسر کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس، اے این ایف اور پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو منشیات کے خاتمے کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس خود بنانی ہے۔   
کراچی: نجی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشتکاری کا انکشاف

کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔   

اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق ہر نجی تعلیمی ادارے میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے، پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ ہر اسکول میں فوکل پرسن پر مشتمل کمیٹی بن گئی ہے۔  

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق پیمرا ٹی وی چینلز پر آگاہی مہم نشر کروائے۔  

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیمرا کے متعلقہ افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 07:09 GMT+5 , Processed in 0.047859 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list