Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 209|Reply: 0

مختلف ممالک میں بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانی ڈی پورٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-17 20:12:40 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ڈی جی ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اس سال51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ اس سال 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے، اس سال دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عمرے کا نام لے کر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس تھے تب آف لوڈ کیا جبکہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے۔   
سعودیہ اور امارات سے 45 دن میں 139 بھکاری ڈی پورٹ، 16 کو آف لوڈ کیا گیا

سعودی عرب اور امارات سے گزشتہ 45 دن کے دوران 139 بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، 16 کو آف لوڈ کیا گیا۔   

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے، ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں غیر قانونی طریقے سے جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا، اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان ان ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:45 GMT+5 , Processed in 0.046721 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list