Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 893|Reply: 0

کیا لیونل میسی کو امبانی نے بیش قیمت گھڑی تحفے میں دی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-18 00:45:16 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار اور ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو دورۂ بھارت کے دوران 11 کروڑ مالیت کی گھڑی تحفے میں مل گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے بھارت کے حالیہ دورے کے دوران کلائی پر نہایت نایاب اور مہنگی گھڑی پہن رکھی ہے۔

فٹ بال اسٹار کی مختلف تصاویر سامنے آئیں تو گھڑی نے فیشن اور لگژری اشیاء کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر لی۔   
سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی اکٹھے ہو گئے، تصویر وائرل

کرکٹ اور فٹ بال میں 2 بڑے اسٹار کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی اکٹھے ہوگئے۔   

لیونل میسی نے جو گھڑی زیب تن کر رکھی ہے، وہ رچرڈ ملے ایشیاء ایڈیشن ہے، اس طرح کی دنیا بھر میں صرف 12 گھڑیاں ہیں، اس گھڑی کی قیمت تقریباً 11 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹ بال اسٹار نے یہ گھڑی جام نگر میں واقع ونتار وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر کے دورے کے دوران پہننا شروع کی، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا میں کہا جانے لگا ہے کہ لیونل میسی کو یہ گھڑی اننت امبانی نے بطور تحفہ دی ہے۔

ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، معلومات کے مطابق میسی جب بھارت پہنچے تھے تو انہوں نے یہ گھڑی نہیں پہنی ہوئی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اسے پہنا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ تحفہ کس نے دیا ہے تاہم یہ گھڑی نایاب، بیش قیمت اور محدود ایڈیشن ہونے کے باعث موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:46 GMT+5 , Processed in 0.056945 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list