Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 39|Reply: 0

اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 02:43:05 | Show all posts |Read mode
پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے اور وکالت کی تعلیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر ان کے قریبی دوستوں نے ایک سرپرائز گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا، جس کی جھلکیاں اب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔



میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے اچانک دی گئی یہ خوشی ان کے لیے واقعی یادگار بن گئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔
          View this post on Instagram                       


وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارٹی ان کے گھر کے بیک یارڈ میں منعقد کی گئی، جہاں سجاوٹ نہایت دلکش تھی اور مہمانوں کے لیے لذیذ کھانوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ دوستوں نے اس موقع کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس پر میرب علی کی خوشی صاف جھلک رہی تھی۔



لباس کے انتخاب کی بات کی جائے تو میرب علی نے اس موقع پر سیاہ رنگ کی ڈینم پینٹ کے ساتھ آف شولڈر ٹاپ زیب تن کیا، جو ان کی سادہ مگر اسٹائلش شخصیت کی عکاسی کر رہا تھا۔ ہلکے میک اپ اور کھلے بالوں میں وہ نہایت پُراعتماد اور خوبصورت دکھائی دیں۔

اداکارہ کی یہ کامیابی اور گریجویشن پارٹی کی تصاویر مداحوں میں بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں، جہاں شوبز کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی کامیابی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:12 GMT+5 , Processed in 0.050055 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list