Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 429|Reply: 0

نیوزی لینڈ سے بھارت آیا بچہ ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل دیکھ کر حیران

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-18 04:00:11 | Show all posts |Read mode
  
—اسکرین گریب / انسٹاگرام

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی (سابقہ مدراس)  میں نیوزی لینڈ سے آنے والا بچہ ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل دیکھ کر حیران رہ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ سے نکلنے کے بعد 7 دسمبر 2025ء کی تاریخ والا کاغذی بل غور سے دیکھتا ہے اور رقم جان کر دنگ رہ جاتا ہے۔

بل میں بے بی کارن منچورین، بونڈا، دہی پاپڑی، اسپیشل فالودہ، اڈلی، پنیر مسالا ڈوسا اور ویج نوڈلز شامل ہیں۔

اس موقع پر بچے نے  ایک ایک ڈش گنی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 7 آئٹمز کا مجموعی بل صرف تقریباً 30 نیوزی لینڈ ڈالرز (1502 بھارتی روپے) بنا۔

ویڈیو میں بچے نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اتنی رقم میں صرف 2 سے 3 چیزیں ہی ملتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر صارفین نے مختلف ردِعمل دیے ہیں، کسی نے کہا کہ اگر بچہ بھارتی تنخواہوں کی سلپس دیکھ لے تو اس کا ردِعمل اور بھی دلچسپ ہو گا، جبکہ کچھ صارفین کے مطابق 7 آئٹمز کے لیے 1500 روپے اب بھی مہنگے ہیں۔

ایک صارف نے نیوزی لینڈ میں کھانے کی قیمتوں کے موازنے کو مبالغہ آمیز قرار دیا، جبکہ کسی نے مذاق میں کہا کہ اب یہ بچہ دوبارہ نیوزی لینڈ نہیں جانا چاہے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:45 GMT+5 , Processed in 0.051480 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list