Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 197|Reply: 0

ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید بانی کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 05:57:00 | Show all posts |Read mode
  

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر رہے ہیں، فیض، نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے تمام شواہد بھی موجود ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ممانعت تھی، 9 مئی جیسے واقعات اور بغاوت کروانے میں فیض حمید شامل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں جو شواہد ملے اس پر معاملے نے آگے بڑھنا ہے، دیکھتے ہیں کہ تحقیقات میں چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی ہے، جیل مینوئل میں ملاقات سے متعلق بڑا واضح ہے کہ سیاسی بات نہیں کرنی۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ ملاقات قیدی سے قانونی معاملات ڈسکس کرنے کے لئے ہوتی ہے، ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ اداروں یا ملک کے خلاف سازش کی جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کروائی تھی کہ انہوں نے خلاف ورزی نہیں کی تھی، عظمیٰ خان نے بھی خلاف ورزی کی ہے اب ان پر بھی کاٹا لگ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات قانون کے مطابق ہونی ہے کسی کی ضد پر نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:18 GMT+5 , Processed in 0.091765 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list