Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 127|Reply: 0

ٹرمپ کا امریکی فوجیوں کیلئے 1776 ڈالر فی کس ’وارئیر ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 17:00:24 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی مسلح افواج کے لیے ایک خصوصی نقد ادائیگی کا اعلان کیا ہے جسے اُنہوں نے ’وارئیر ڈیویڈنڈ‘ کا نام دیا ہے۔  

صدر ٹرمپ نے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے قیام کے سال 1776ء کی مناسبت سے ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو فی کس 1,776 ڈالر دیے جائیں گے۔  

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ادائیگی فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کی جا رہی ہے، یہ رقم کرسمس سے پہلے فوجیوں تک پہنچا دی جائے گی جس کے لیے چیکس پہلے ہی روانہ کیے جا چکے ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ محصولات (ٹیرف) اور حال ہی میں منظور ہونے والے بڑے مالیاتی بل کی بدولت حکومت کی آمدن توقع سے کہیں زیادہ رہی ہے، اسی لیے یہ رقم فوجیوں کو دی جا رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس رقم کے سب سے زیادہ حقدار امریکی فوجی ہیں۔

یہ رقم کن فوجیوں کو ملے گی؟   
بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی، ٹرمپ

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے جو حاصل کیا، وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا۔   

ایک بار ادا کی جانے والی یہ رقم اِن ایکٹیو ڈیوٹی فوجیوں کو دی جائے گی جو پے گریڈ O-6 یا اس سے کم میں آتے ہیں اور 30 نومبر 2025ء تک فعال سروس میں رہے ہوں گے۔  

اس کے علاوہ ریزَرو فورس کے وہ اہلکار بھی اس رقم کے اہل ہوں گے جو کم از کم 31 دن یا اس سے زائد عرصے کے لیے ایکٹیو ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

1776 کی تاریخی اہمیت

4 جولائی 1776ء کو امریکی کالونیوں نے برطانوی حکومت سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔  

اسی سال کو امریکا کی آزادی اور ریاست کے قیام کی علامت سمجھا جاتا ہے جس کی مناسبت سے صدر ٹرمپ نے فوجیوں کے لیے 1,776 ڈالر کی رقم مقرر کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:16 GMT+5 , Processed in 0.046326 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list