Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 424|Reply: 0

21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 18:18:25 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا، جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں جو بلدیاتی ایکٹ پاس ہوا ہے یہ جمہوریت پر ایک دھبا ہے، یہ جو سینیٹ اور اسمبلیوں میں کر رہے ہیں اب اس کو نچلی سطح پر بھی لے کر جارہے ہیں، پنجاب میں آخری بار 2015 میں بلدیاتی انتخاب ہوا تھا۔  

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت شہر کے مئیر سے بھی ڈرتی ہے، یہ میئر سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ وزیراعلیٰ کو چلینج ہی نہ کردے، یہ صرف نعرے ہی لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، یہ عوام کا مسئلہ ہے، یہ عام ورکر کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سارے کے سارے محکمے اپنے اندر رکھ لیے ہیں، حکومت کہتی ہے ان کی گورننس بہت اچھی ہے، اگر آپ کی گورننس اچھی ہے تو آج کسان ڈے ہے آپ نے کیا کیا ہے؟   
حکمرانوں نے بھیک مانگنے کا کلچر عوام میں بھی سرائیت کردیا، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھکاری کئی ممالک سے ڈی پورٹ کردیے گئے، بھکاری حکمران بھی ڈی پورٹ ہوں گے تو ملک معاشی ترقی و استحکام حاصل کرے گا۔   

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کسان کے حالات اچھے بنا سکتے تھے آپ نے سب تباہ کردیا، بھارت میں کھاد سستی ہے اور پاکستان میں مہنگی ہے یہ کون بتائے گا، آپ نے لوگوں کو کیا سہولت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے عوامی احتجاج کے لیے ایک شیڈول بنا لیا ہے، آپ بینظیر سپورٹ کے نام پر لوگوں کو لائنوں میں لگا کر ان کی تذلیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کونسی امپورٹ ہے جس کو آپ نے کم کیا ہے، آپ آئی ایم ایف کی چند باتیں تو مانتے ہیں جس کی زد میں آپ آئیں وہ نہیں مانتے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کی معیشت کو آپ کی پالیسیوں سے خطرہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اس نظام کا خاتمہ کرنا چاہیے، یہ جو 26 اور 27ویں ترمیم لاتے وقت اکٹھے ہو جاتے ہیں وہ اس نظام میں اپنا کیا کردار ادا کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں خاندانی سیاست نے 25 کروڑ عوام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:15 GMT+5 , Processed in 0.045243 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list