Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 231|Reply: 0

پاکستان ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر 2026 مصر میں کھیلے گی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-18 21:33:59 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ورلڈکپ جرمنی اور نیدرلینڈ میں منعقد ہوگا، جبکہ پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مصر اور دوسرے کی چلی کرے گا۔

4 بار کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کے پول ’بی‘ میں ہے، اس کے ساتھ انگلینڈ، آسٹریلیا، مصر، ملائیشیا، امریکا، جاپان اور چین بھی اسی پول میں شامل ہیں۔

مارچ 2026ء میں مصر میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر سے 4 ٹیمیں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کریں گی۔

ورلڈ کپ کوالیفائر سے پہلے قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کی قیادت میں پرو لیگ 26-2025 کے دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے شہر ہو بارٹ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی اور میزبان آسٹریلیا سے 10 سے 14 فروری 2026ءتک چار میچز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ نے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے 1971ء میں بارسلونا (اسپین)، 1978 ء میں بیونس آئرس (ارجنٹائن)، 1982ء میں ممبئی (بھارت)، اور 1994ء میں آخری بار اولمپئن شہباز سنیئر کی قیادت میں سڈنی (آسٹریلیا) میں ہاکی ورلڈکپ جیتا تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 2014ء دی ہیگ (نیدرلینڈ) اور 2023ء بھونیشور (بھارت) میں کھیلے گئے، ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، جبکہ آخری بار 2018ء میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی 12ویں پوزیشن آئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:12 GMT+5 , Processed in 0.045343 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list