Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 972|Reply: 0

پردے کا مخالف ہوں مگر...، مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر جاوید اختر کا ردعمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 03:24:12 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے  مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

متنازع مذہبی خیالات رکھنے والے جاوید اختر نے کہا ہے کہ میں روایتی پردے کے سخت خلاف ہوں، مگر  اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کیے گئے اقدام کو کسی صورت قبول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا واضح مؤقف ہے کہ اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ ہونے والے نامناسب رویے کو قبول کیا جائے۔

نغمہ نگار نے کہا کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جو عمل سامنے آیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

جاوید اختر کے مطابق یہ معاملہ صرف نظریات یا خیالات کے اختلاف تک محدود نہیں بلکہ ایک خاتون کے وقار، عزت اور احترام سے جڑا ہوا ہے۔   
بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ میں مبتلا

خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔   

انہوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جاوید اختر نے کہا کہ ایک عوامی عہدے پر فائز شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شہری، خصوصاً خواتین کے ساتھ انتہائی ذمے داری، احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار اس مسلم خاتون ڈاکٹر سے بلا شرط معافی مانگیں، تاکہ اس واقعے پر پیدا ہونے والی تشویش اور دل آزاری کا ازالہ ہو سکے۔   
بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نے تقریب میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچ دی

مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔   

خیال رہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کی نقاب کھینچ دی تھی۔

مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کی نقاب کھینچا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:17 GMT+5 , Processed in 0.046535 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list