Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 903|Reply: 0

داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیز اعظّام گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193993
Post time 2025-12-19 03:24:13 | Show all posts |Read mode
  
—جیو نیوز یوٹیوب گریب

اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے ترجمان اور تنظيم کے میڈیا وِنگ کے بانی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تنظیم کے ترجمان سلطان عزیز اعظّام کو 16 مئی 2025ء کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کا تنظیمی ڈھانچہ عالمی سطح پر کمزور ہوا، کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے جبکہ تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا، الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈے کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔

یو این اینالیٹیکل سپورٹ ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہم کمانڈرز و نظریاتی رہنماؤں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا ہے، سلطان عزیز اعظّام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری سے تنظیم کی آپریشنل طاقت میں نمایاں کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے باعث ’وائس آف خراسان‘ جیسے اہم پروپیگنڈا پلیٹ فارمز بھی معطل ہو گئے، میڈیا میں آنے سے قبل اعظّام ننگر ہار صوبائی کونسل کا مشیر بھی رہ چکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 05:17 GMT+5 , Processed in 0.045315 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list